جدہ... 2018ءکے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے ایشیائی فائنل کے ساتویں راﺅنڈ میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچنے پر عراق کی قومی فٹبال ٹیم کا شاندار خیر مقدم کیا گیا۔ فٹبال کے ہزاروں سعودی شائقین عراقی ٹیم کے خیر مقدم کیلئے پرجوش طریقے سے قومی پرچم لئے سڑکوں پر نکل آئے۔ سعودی قومی فٹبال ٹیم اور عراقی قومی فٹبال ٹیم پہلے گروپ میں شامل ہیں۔انکا مقابلہ امارات، جاپان، آسٹریلیا اور تھائی لینڈ سے ہوگا۔سعودی میڈیا نے بھی عراقی ٹیم کی مملکت آمد کا زبردست خیر مقدم کیا۔