Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گڑھے سے گاڑی کو نقصان، بلدیہ کو ہرجانے کا حکم

 پیٹر برو .....اکثر ناقص تعمیرات کے سبب سڑکوں پر گڑھے پڑ جاتے ہیں جس سے مختلف گاڑیو ں کو نقصان پہنچتا ہے اور گاڑی جتنی قیمتی ہوتی ہے نقصانات بھی اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں رہنے والے 44سالہ اسکاٹ نکولس کے ساتھ پیش آیا۔ جو اپنی فراری 458 چلا رہے تھے کہ اچانک انکی کار سڑک پر پڑے ایک بڑے گڑھے میں گرتے گرتے بچی پھر بھی اسے اچھا خاصا نقصان پہنچ چکا تھا۔ اپنی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لئے اسکاٹ نے چھوٹے دعاوی کا فیصلہ کرنے والی عدالت میں اپنا معاملہ اٹھایا اور عدالت نے مقامی بلدیہ کو انہیں 10ہزار پونڈ کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ نقصان سے دوچار ہونے والی فراری کار ڈیڑھ لاکھ پونڈ مالیت کی تھی۔ اگر اس گڑھے کو بھر دیا جاتا تو شاید بلدیہ کا 53پونڈ کا خرچ ہوتا مگر بروقت فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے اسے اتنے بھاری ہرجانے کی ادائیگی پر مجبور ہونا پڑا۔گاڑی کو اصل نقصان اسکے پہیے اور سسپینشن نظا م کو پہنچا ہے جسکا مطلب یہ ہے کہ اس کی مرمت وغیرہ میں کم از کم تین ماہ صرف ہونگے کیونکہ فراری کار کے پارٹس اٹلی سے آئیں گے۔ کار کے مالک کا کہناہے کہ گڑھا بہت بڑا ہے اور کوئی معمولی کار ہوتی تو گڑھے میں چلی جاتی اور جانی نقصان بھی ہوسکتا تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ حادثے کے وقت کوئی گاڑی انکی جانب نہیںآرہی تھی اور نہ ہی کوئی گاڑی انکے پیچھے تھی۔ حفاظتی بندوبست کے تحت گاڑی میں جو ایئربیگ لگے ہوئے تھے وہ فوراً ہی کھل گئے تاہم نکولس کے علاوہ کوئی بھی مسافروں کی نشست پر بیٹھا ہوا نہیں تھا۔ نکولس کا کہنا ہے کہ انہیں یہ کار بیحد عزیز ہے اسی لئے اکثر استعمال نہیں کرتے اور اپنی خوشی کیلئے کبھی کبھار چلا لیتے ہیں۔ بالعموم وہ ایک رینج روور اور پورشے 911کو استعمال کرتے ہیں اور گھر کا کام انہی دو گاڑیو ںسے نمٹ جاتا ہے۔

شیئر: