ایئر شو میں بڑی کمپنیاں اور سرکاری ادارے شریک ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی نے دبئی ایئر شو میں کئی ملکوں کے پویلین کا دورہ کیا ہے۔
ایئر شو میں شہری ہوابازی، دفاع اور خلا کے شعبوں کی بڑی کمپنیاں اور سرکاری ادارے شریک ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جنرل فیاض الرویلی نے سپین کے پویلین میں وزارت دفاع میں اسلحہ کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل اور امریکی دفاعی سیکیورٹی تعاون ایجنسی کے ڈائریکٹر سے ملاقاتیں کی ہیں۔
انہوں نے سعودی عربِ، سپین اورامریکہ کے درمیان دفاع کے اہم امکانات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ باہمی دلچسپی کے متعدد امور زیر بحث آئے۔
سعودی افواج کے چیف آف سٹاف نے بیلاروس میں بی ایس وی ٹی کمپنی کے ریجنل ڈائریکٹر اور سعودی ایئر کمپنی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد الحارثی سے بھی ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر جوائنٹ فورس کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل عبداللہ الغامدی، وزیر دفاع کے عسکری مشیر میجر جنرل انجینیئر طلال العتیبی بھی موجود تھے۔