خمیس مشیط ...... خمیس مشیط کمشنری کے ام سرار محلے کے ایک ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی کار سے 2افراد نے عقبی شیشہ توڑ کر سونا اور نقدی چوری کرلی۔ ہوٹل کی پارکنگ میں نصب سی سی سی کیمروں نے واردات کو ریکارڈ کرلیا۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص چوری کررہا ہے اور دوسرا نگرانی کررہا ہے۔ پہلا ہوٹل کی پارکنگ میں داخل ہوا ۔ گاڑی کا عقبی شیشہ توڑا اور اس میں موجود 540ریال اور سونے کا ایک سیٹ چوری کرکے چلتا بنا۔خمیس مشیط کے الجنوبیہ پولیس اسٹیشن کو رپورٹ کردی گئی۔ اطلاعات یہ ہیں کہ موسم گرما میں ضمیر فروشوں کی وارداتیں بڑھ جاتی ہیں۔