العلا ایئرپورٹ پر فلائی ناس کی پہلی بین الاقوامی پرواز
فلائی ناس کے طیارے کو واٹر کینن کی سلامی دی گئی ( فوٹو سبق)
سعودی عرب العلا میں امیرعبدالمجید بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر جمعے کو دبئی سے پہلی بین الاقوامی پرواز پہنچی ہے۔
العلا ایئر پورٹ لینڈ کرنے پر فلائی ناس کے طیارے کو واٹر کینن کی سلامی دی گئی جو پر پہلی پرواز یا نئے طیارے کےلیے دی جاتی ہے۔
العربیہ چینل کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے کہا کہ العلا ایئرپورٹ پر بین الاقوامی تقاضوں کے لحاظ سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب بین الاقوامی مسافر دنیا کے منفرد سیاحتی اور تاریخی مقام کی سیرکے لیے براہ راست العلا پہنچ سکتے ہیں۔
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے مارچ 2021 کے دوران العلا ایئرپورٹ کو مملکت کے بین الاقوامی ایئرپورٹس کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔