سری نگر..کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے منگل کی صبح مبینہ شدت پسند کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی قصبے چادورہ کا محاصرہ کیا تو جھڑپ شروع ہوگئی۔ اس دوران سیکڑوں افراد ہند مخالف نعرے لگاتے ہوئے پہنچ گئے اور مارچ والے علاقے کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے فورسز پر پتھراو¿ شروع کردیا جس پر فائرنگ کی کی گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں زاہد رشید بھٹ ،ثاقب احمد، اور اسحاق احمد شامل ہیں۔واضح رہے کہ 2 دن قبل ضلع پلوامہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 کشمیری نوجوان ہلاک ہوگئے تھے۔ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت رئیس احمد وانی اور فاروق احمدکے نام سے ہوئی تھی ان کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔