سعودی عرب نے مردم و خانہ شماری کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، آئندہ سال پورے ملک میں مردم شماری ہوگی۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ مئی 2022 سے مردم شماری کا آغاز کیا جائے گا۔
اس موقع پر تمام وزارتوں، محکموں ،سرکاری اداروں اور ایوانہائے صنعت و تجارت کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ مردم اور خانہ شماری کی قومی مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں محکمہ شماریات کی ہر ممکن مدد کریں۔
محکمہ شماریات کو سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹفیشل اتھارٹی کے ساتھ کوآرڈینیشن کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ مردم شماری میں جدید وسائل اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔