ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان صدر طیب رجب اوردگان اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی موجود گی میں بدھ کو انقرہ میں کئی معاہدے ہوئے ہیں۔
سرمایہ کاری کے معاہدوں پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ ترکی کے سینٹرل بینک اور امارات کے سینٹرل بینک نے دوطرفہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق امارات نے ترکی میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دس ارب ڈالر مالیت سے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/November/36566/2021/555o_i.jpg)
نیا فنڈ سٹریٹجک سرمایہ کاری منصوبوں پر توجہ مرکوز کرے گا خصوصا لاجسٹک سیکٹر، توانائی، صحت اور خوراک کے شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر سرمایہ لگایا جائے گا۔
ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ’ ترک صدر سے ملاقات میں مفید مذاکرات کیے۔ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر زور دیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ تعاون کے نئے افق کھولنے کے متمنی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ مل کر دونوں ملک ایک دوسرے کے مفاد کےلیے کام کریں‘۔
دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
التقيت اليوم في أنقرة الرئيس التركي رجب طيب أردوغان وأجرينا مباحثات مثمرة، تركزت حول فرص تعزيز علاقاتنا الاقتصادية ، نتطلع إلى فتح آفاق جديدة وواعدة للتعاون والعمل المشترك يعود بالخير على البلدين ويحقق مصالحهما المتبادلة وتطلعاتهما إلى التنمية والازدهار. pic.twitter.com/ZkPFo3AQLj
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) November 24, 2021