سعودی عرب میں 2021 کی دوسری سہ ماہی میں سرمایہ کاری میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت برائے سرمایہ کاری نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ تیسری سہ ماہی میں تواتر کے ساتھ نئی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سعودی عرب نے دوسری سہ ماہی میں 575 نئے سرمایہ کاری لائسنس جاری کیے جن میں سے 46 فیصد سعودی اور غیر ملکی پارٹنرز کے مابین مشترکہ سرمایہ کاری سے متعلق ہیں۔