Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آڈیو ٹیپ کا معاملہ، پی ڈی ایم اجلاس، پیٹرول پمپس کی ہڑتال اور نور مقدم کیس سمیت پاکستان سے گذشتہ ہفتے کی خبریں

پی ڈی ایم کا اجلاس، آڈیو ٹیپ کا معاملہ، عاصمہ جہانگیر کانفرنس، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال، نور مقدم کیس، نسلہ ٹاور اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں رہیں۔
مجھ سے منسوب آڈیو ٹیپ خود ساختہ ہے: سابق چیف جسٹس
 
سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اتوار کی رات ان سے منسوب ایک نئی آڈیو ٹیپ کے مندرجات کی تردید کی ہے۔
اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے خود سے منسوب آڈیو ٹیپ کو فیبریکیٹد قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آڈیو ٹیپ میں ان کی آواز نہیں ہے۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اور اجتماعی استعفوں پر اتفاق نہ ہوسکا

 
پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ اور اجتماعی استعفوں کے معاملے پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان 6 دسمبر کو کیا جائے گا۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
قرض پروگرام کی بحالی، پاکستان اور آئی ایم ایف میں سٹاف لیول معاہدہ
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کے درمیان چھٹے جائزے کے لیے سٹاف لیول معاہدہ بلآخر طے ہو گیا ہے اور اب ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو مزید تقریباً 1.059 ارب ڈالرز ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق 'یہ معاہدہ پہلے سے طے شدہ مالیاتی اور ادارہ جاتی اصلاحات اور ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔'
یاد رہے کہ مشیر خزانہ شوکت ترین نے بھی کچھ عرصہ قبل بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کی راہ میں سٹیٹ بینک کی خود مختاری کے حوالے سے قانون سازی آخری رکاوٹ ہے۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
اوورسیز پاکستانیوں کی آئندہ الیکشن میں ووٹنگ کے لیے کوشش کر رہے ہیں: عارف علوی

پاکستان کے صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کا آئین سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دیتا ہے۔ایک آسان آن لائن طریقہ کار کے ذریعے اگلے عام انتخابات کے لیے پولنگ میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق منگل کو اسلام آباد میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدرعارف علوی نے کہا کہ ’تارکین وطن کو ان کے حق رائے دہی سے محروم کرنا ان کے ساتھ بڑا امتیازی سلوک ہوسکتا ہے۔‘
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
زُلفی بخاری کی جگہ ایوب آفریدی مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز مقرر
پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینیٹر ایوب آفریدی کو استعفے کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کے لیے وزیراعظم عمران خان کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔
منگل کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ’صدر پاکستان نے وزیراعظم کی ہدایت پر ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔‘
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
مقدس وہی ہے جو آئین کی پاسداری کرے: نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقدس وہی ہے جو آئین کی پاسداری کرے۔ 
لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو آئین کی دیواریں پھلانگے وہ مقدس نہیں آئین کا مجرم ہے، بلکہ غدار ہے۔ 
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک کے کئی شہروں میں ہڑتال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’چند کمپنیوں کو نوازنے کے لیے قیمت میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔‘
پاکستان میں پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد جمعرات کو ملک کے کئی شہروں میں پیٹرول پمپس بند کر دیے گئے تھے۔ 
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
وزیراعظم عمران خان کو دبئی کا مشہور ایوارڈ دیا جائے گا
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو دبئی کے ’محمد بن راشد المکتوم کریٹیو‘ (ایم بی آر) ایوارڈ کے گیارہویں سیشن میں انٹرنیشنل سپورٹس پرسنیلٹی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ ایوارڈ انہیں اگلے سال پیش کیا جائے گا۔
ایم بی آر ایوارڈز کی انتظامیہ نے منگل کو ٹوئٹر اس اعلان سے آگاہ کیا۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
ابھینندن کو ایوارڈ دراصل شرمندگی کو چھپانا ہے: دفتر خارجہ

پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ انڈین حکومت کا ونگ کمانڈر ابھینندن کو ایوارڈ سے نوازنا من گھڑت قصے کہانیوں کی ایک بہترین مثال ہے جس کا مقصد  دراصل عوام کے سامنے اپنی شرمندگی کو چھپانا ہے۔
منگل کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'انڈیا کے بے بنیاد مؤقف کو مسترد کرتے ہیں جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ فروری 2019 میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انڈین پائلٹ نے گرفتار ہونے سے پہلے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرایا تھا۔'
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
لاہور سموگ: سرکاری اور نجی سکول ہفتے میں تین دن بند رہیں گے
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے سموگ کے باعث سکول ہفتے کے تین دن بند رکھنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ تاہم سکول بند رکھنے کی اس پابندی کا اطلاق صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں ہوگا۔  
ریلیف کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری کیے جانے والے اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ لاہور اور اس کے گردو نواح میں سموگ کی وجہ سے بچوں اور بوڑھوں کے نظام تنفس کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ 
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
’یہ جو آج کل ٹیپس نکل رہی ہیں، ججز کے نام آرہے ہیں سب ڈرامہ ہے‘

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’آج کل چونکہ ٹیپس کی بات ہو رہی ہے تو میں بھی ٹیپس کی بات کر ہی دوں۔ ٹیپس نکل رہی ہیں، ججز کے نام آرہے ہیں۔ یہ جو ٹیپس آرہی ہیں اور یہ سارا ڈرامہ ہے۔’
انہوں نے مزید کہا کہ ’اب آپ سمجھیں کہ اصل مسئلہ ہے کیا اس ملک کا جس ملک کا وزیراعظم اور وزیر ملک کا پیسہ چوری کرنا شروع کردیں تو وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔‘
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
سعودی عرب سے تین ارب ڈالرز اس ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے: فواد چودھری
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے تین ارب ڈالرز مالیاتی پیکج کے حوالے سے تمام قانونی معاملات طے ہوگئے ہیں۔
جمعرات کی رات کو ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردی تین ارب ڈالر اس ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
نور مقدم قتل کیس: سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کی تحقیقات کا حکم

ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے نور مقدم قتل کیس میں تین مختلف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے پہلی درخواست میں شریک ملزمہ ظاہر جعفر کی والدہ عصمت آدم کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج کی فراہمی کی درخواست خارج کردی۔
 دوسری درخواست میں پراسیکیوشن کی دو نئے گواہ طلب کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی جبکہ تیسری درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے کو کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کی تحقیقات کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ 
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں
’مشینری ساتھ لے جائیں اور نسلہ ٹاور کو گرائیں‘، عدالت کا کمشنر کراچی کو حکم
سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سارے شہر کی مشینری اور سٹاف ساتھ لے کر جائیں اور نسلہ ٹاور کو گرائیں۔
جس پر کمشنر نے کہا کہ وہ عمارت گرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور چیف جسٹس نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ’جھوٹ مت بولیں۔‘
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

شیئر: