Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی لینڈ میں بندروں کی روایتی سالانہ ضیافت کی جھلکیاں

سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد تھائی لینڈ کا رخ کر رہی ہے۔ (فوٹو: روئٹرز)
تھائی لینڈ کے صوبے لوبپوری میں سالانہ مونکی فیسٹول کے موقع پر بندروں کو دو ٹن کے لگ بھگ پھل اور سبزیاں کھلائی گئیں۔ یہ فیسٹول دو برس کے وقفے کے بعد بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ روئٹرز کی دلچسپ تصاویر

اس موقع پر سینکڑوں لمبی دم والے بندر لوگوں کی جانب لپکتے اور پھل کھاتے دیکھے گئے۔

بندروں کی اس سالانہ ضیافت کا اہتمام لوبپوری کے شہریوں کے جانب ان کے شکریے کے طور پر کیا جاتا ہے۔

مقامی لوگ سیاحوں کے لیے اس علاقے میں کشش کا سامان پیدا کرنے میں ان بندروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔

اس سال فیسٹول کا تھیم ’وہیل چیئر مونکیز‘ تھا جس میں مستحق لوگوں میں 100 وہیل چیرز تقسیم کرنے کا مصوبہ بنایا گیا۔

اس سالانہ فیسٹول پر اس سال تین ہزار ڈالرز خرچ آیا ہے۔

شیئر: