Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سٹاک مارکیٹ میں ’او میکرون‘ کے باعث گراوٹ

مئی 2020 کے بعد یہ شیئرزمارکیٹ میں سب سے بڑی کمی ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی سٹاک مارکیٹ میں کورونا کے نئے ویرینٹ ’او میکرون‘ کے باعث گراوٹ آئی ہے۔
المدینہ اخبار کے مطابق’ اتوار کو  تداوال شیئرز انڈیکس میں 5.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 631 پوائنٹ گر گئے۔ انڈیکس 10 ہزار 700 پوائنٹس کے قریب ٹریڈنگ کر رہا تھا‘۔
مئی 2020 کے بعد سے یہ شیئرزمارکیٹ میں سب سے بڑی کمی ہے۔
گزشتہ ہفتے تیل کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی جو دو ماہ سے زیادہ کے عرصے میں ریکارڈ کمی تھی۔ اس کی وجہ بھی کورونا کے نئے ویرینٹ کو قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی اور یورپی سٹاک مارکیٹوں میں بھی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

 

شیئر: