Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف سے بحرینی تاجروں کی ملاقات

اسلام آباد... وزیراعظم محمد نواز شریف نے بحرین کی حکومت اور کاروباری برادری کو پاک، چین اقتصادی راہداری سے استفادے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک نہ صرف علاقائی روابط کے فروغ کا ڈھانچہ ہے بلکہ یہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ سی پیک 51 ارب ڈالر سے زائد کے سرمایہ کاری حجم کی حامل توانائی، شاہرات، موٹر ویز، پائپ لائنوں، ریل نیٹ ورک اور آپٹک فائبر راہداری ہے۔ بحرین کی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں پر مشتمل وفد نے بدھ کو وزیراعظم سے ملاقات کی۔ بحرین کے وزیر صنعت و تجارت بھی موجود تھے۔ وفد کی قیادت بحرین چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز کے چیئرمین خالد المعید کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پاک، بحرین مشترکہ ہولڈنگ کمپنی کے قیام کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔ بحرینی وفد نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید تقویت دینے کی خواہش ظاہر کی۔
 

 

شیئر: