Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینڈی مرے ڈیوس کپ کوارٹر فائنل سے باہر

  لندن..... عالمی نمبر ایک برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ فرانس کے خلاف شیڈول ڈیوس کپ کوارٹرفائنل سے دستبردار ہو گئے۔ برطانیہ اور فرانس کے درمیان ٹائی 7 سے 9 اپریل تک کھیلی جائے گی۔ مرے کہنی کی انجری میں مبتلا ہیں اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ اسی انجری کے باعث مرے نے میامی اوپن سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی۔ برطانوی ٹیم کے قائد لیون سمتھ نے مرے کی عدم دستیابی کو ٹیم کیلئے بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ ٹیم فرانس کے خلاف ٹائی میں ان کی کمی شدت سے محسوس کرے گی۔ یاد رہے کہ برطانیہ نے کینیڈا کو ہرا کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی تھی۔

شیئر: