راولپنڈی ..ترجمان پاک فوج نے حسین حقانی کے واشنگٹن پوسٹ میں آرٹیکل پر اپنے رد عمل میں اسے پاکستانی ریاستی اداروں کے موقف کی تائید قرار دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے مضمون پر رد عمل میں ایک بیان میں کہا کہ ویزوں کے اجرا کے معاملے پر حسین حقانی کا بیان پاکستانی ریاستی اداروں کے موقف کی تائید کرتا ہے۔ حقانی کا کردار کھل کر سامنے آگیا ۔ تحفظات کی تصدیق ہوگئی ۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی دورِ حکومت میں امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے اعتراف کیا تھا کہ حکومتی رضامندی سے سی آئی اے نے پاکستان میں کارروائیاں کیں ۔