Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی فوجی اتحاد امت کی وحدت کا ضامن ہے، اشرفی

اتحاد پر فرقہ واریت کی پھبتی افسوسناک اور شرمناک ہے
مدینہ منورہ( یوسف بلوچ) پاکستان علماءکونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی نے واضح کیا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد ، امت مسلمہ کی وحدت کا ضامن ہے۔ اسلامی فوجی اتحاد پر فرقہ واریت کی پھبتی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ یہ 48مسلم ممالک کا اتحاد ہے۔ سعودی عرب اسکا قائد ہے۔ جنرل راحیل شریف کو اسکی قیادت تفویض کی گئی ہے۔ مملکت اور راحیل شریف کے حوالے سے جھوٹی ، من گھڑت باتیں اور افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ راحیل شریف کو اس اتحاد کی قیادت دینا پاکستان کے لئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ یورپی ممالک فوجی اتحاد نیٹو بناسکتے ہیں۔ تو مسلم ممالک اسلامی فوجی اتحاد کیونکر قائم نہیں کرسکتے۔

شیئر: