Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے سعودی عرب کے لیے پہلی پرواز، قرنطینہ پیکیج سمیت سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں

سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے پاکستان سے سعودی عرب کے لیے براہ راست پروازیں، تین لاکھ پاکستانیوں کی بسلسلہ روزگار سعودی عرب روانگی، نیوم سٹی میں فضائی ٹیکسیوں کے لیے جرمن کمپنی کے ساتھ معاہدہ، سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، سعودی عرب میں اے ٹی ایمز کی کم ہوتی تعداد، او آئی سی کا افغانستان کے ایشو پر پاکستان میں خصوصی اجلاس سمیت اور سعودی عرب کے لیے قرنطینہ پیکج اہم خبریں رہیں۔۔

چند ماہ میں چار لاکھ آن لائن سیاحتی ویزے جاری

گزشتہ تین سالوں میں 10 لاکھ 26 ہزار چھ سو سے زائد افراد ملازمت کی غرض سے بیرون ملک جا چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ پانچ لاکھ 70 ہزار سعودی عرب گئے۔
جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے فراہم کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے گزشتہ تین سالوں میں بیرون ملک ملازمت کے لیے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ساتھ رجسٹر ہونے والے پاکستانیوں میں سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جانے والوں کی تھی۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

تین سال میں پانچ لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے لیے سعودی عرب گئے

گزشتہ تین سالوں میں 10 لاکھ 26 ہزار چھ سو سے زائد افراد ملازمت کی غرض سے بیرون ملک جا چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ پانچ لاکھ 70 ہزار سعودی عرب گئے۔
جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے فراہم کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے گزشتہ تین سالوں میں بیرون ملک ملازمت کے لیے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ساتھ رجسٹر ہونے والے پاکستانیوں میں سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جانے والوں کی تھی۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

نیوم سٹی میں فضائی ٹیکسیاں چلانے کے لیے جرمن کمپنی سے معاہدہ

 سعودی عرب کے جدید ترین شہر نیوم کی فضاؤں میں جدید ترین ڈرون کی طرز پر ہوائی ٹیکسیاں بھی نظر آئیں گی۔

عرب نیوز کے مطابق جرمنی کی کمپنی وولوکاپٹر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ معاہدے کے مطابق  نیوم شہر کے اندر دنیا کی پہلی نقل وحمل کی ترقی وولوکاپٹر کی بدولت دیکھی جائے گی۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

سعودی وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے: سعودی سفیر

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطے موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ اور سعودی مجلس شوریٰ کے چئیرمین رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
وہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کورونا کی وجہ سے معطل فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کے سلسلے میں اسلام آباد سے جدہ روانہ ہونے والی پہلی مسافر پرواز کی روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

پاکستان سے سعودی عرب پہلی پرواز، مسافروں کی خوشی

’سات مہینے سے پاکستان میں تھا۔ غریب آدمی ہوں۔ مزدوری بھی متاثر ہو رہی تھی۔ گزارا مشکل ہو گیا تھا۔ اب پروازیں کھل گئی ہیں تو سعودی عرب واپس جاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ اب واپس جا کر بیوی بچوں کے لیے روزی روٹی کما سکوں گا۔‘
 

یہ کہنا ہے پاکستان سے سعودی عرب جانے والی پہلی براہ راست پرواز ایس وی 727 کے سوات سے تعلق رکھنے والے مسافر احمد علی شاہ کا، جو چھٹی پر پاکستان آئے ہوئے تھے۔ لیکن واپس جانے کے لیے براہ راست پروازیں نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے کام پر نہیں پہنچ پا رہے تھے۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

سعودی عرب میں اے ٹی ایمز کی تعداد کیوں کم ہو رہی ہے؟

سعودی عرب میں اے ٹی ایم کی تعداد سالانہ بنیاد پر نو فیصد کم ہوئی ہے۔
2021 کی پہلی سہ ماہی کے آخر میں مملکت بھر میں 16.8 ہزار اے ٹی ایم ریکارڈ پر تھے جبکہ 2020 کی آخری سہ ماہی میں ان کی تعداد 18.5 ہزار تھی۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

او آئی سی ہنگامی اجلاس میں افغانستان پر موثر قراردادیں منظور کرے: سعودی کابینہ

 سعودی کابینہ نے صنعا میں امریکی سفارتخانے پر حوثی دہشتگردوں کے حملے اور کئی اہلکاروں کو حراست میں لینے کے واقعہ کی پھر مذمت کی ہے۔

کابینہ کا ورچوئل اجلاس منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہوا ہے۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ ’عالمی برادری حوثیوں کی مبینہ خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے‘۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

سعودی عرب کے لیے براہ راست پروازیں، فضائی کمپنیوں کو محکمہ شہری ہوابازی کا سرکلر

 

سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے مملکت میں کورونا ویکیسن کی ایک خوراک لگوانے والے مسافروں کو دنیا کے کسی بھی ملک سے سعودی عرب براہِ راست لانے کی اجازت کے فیصلے سے فضائی کمپنیوں کو تحریری طور پر آگاہ  کیا ہے۔
حکمہ شہری ہوابازی نے بیان میں کہا کہ’ کوئی بھی فضائی کمپنی دنیا کے کسی بھی ملک سے ایسے کسی بھی شخص کو جس نے مملکت میں کورونا ویکسین کی ایک خوراک حاصل کی ہوئی ہو اسے براہِ راست سعودی عرب لا سکتی ہے، اس کی باقاعدہ اجازت دی گئی ہے‘۔ 

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافر قرنطینہ پیکج کیسے بک کریں؟  

سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سے مسافروں کو براہ راست مملکت آنے کی اجازت دیے جانے کے اعلان کے بعد مسافروں کی بڑی تعداد سعودی عرب جانے کی خواہش مند ہے۔

اس سلسلے میں ائیر لائنز اور ٹرویل ایجنٹس کے دفاتر میں روز بروز رش بڑھتا جارہا ہے۔ پاکستان سے مملکت جانے والے مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر 5 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا جو کہ سفر سے قبل ہی بک کرنا ہوگا۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تین ارب ڈالر کے ڈپازٹ، اور تیل کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط

سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین محترم احمد بن عقیل الخطیب کی جانب سے فنڈ کے سی ای او سلطان بن عبد الرحمن المرشد نے آج جمہوریہ پاکستان کے ساتھ 4.2 بلین ڈالر کے دو اقتصادی معاہدوں پر دستخط کیے۔

تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں

 

 

 

شیئر: