Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور جدہ میں فحص کے 2نئے سینٹر قائم

ریاض ..... ریاض اور جدہ میں فحص کے 2نئے سینٹر کھول دیئے گئے۔ انکی بدولت دونوں شہرو ںمیں گاڑیوں کا کمپیوٹر کرانے میں آسانی ہوگی۔ ان دنوں فحص اور انشورنس نہ کرانے پر جرمانے کے اعلان نے مملکت بھر میں سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے حلقوں میں کھلبلی پیدا کررکھی ہے۔ کئی کئی کلو میٹر طویل لائنیں لگ رہی ہیں۔ سعودی شہری اور تارکین دونوں ہی فحص کرانے کی کارروائی کے لئے مشکلات سے دوچار ہیں۔ ریاض میں دیراب روڈ پر فحص دوری کا نیا مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اس نے کام شروع کردیا ہے۔ جدہ میں کلو 10پر نیا فحص مرکز قائم کردیا گیا ہے یہ 4رجب 1438ھ سے کام شرو ع کریگا۔ 33ہزار مربع میٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔ اس میں 10لین ہیں۔ انتظامیہ کا دفتر ہے۔ محکمہ ٹریفک کا آفس ہے۔300سے زیادہ گاڑیو ںکی پارکنگ کا بندوبست ہے۔
 

شیئر: