Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزمرہ کے وہ سات ضروری کام، جو سب کو آنے چاہئیں

ہر فن مولا ہر کوئی نہیں ہو سکتا لیکن کچھ کام ایسے ہیں جو سب کو آنے چاہئیں، اگر آپ کو نہیں پتہ کہ وہ کون کون سے ہیں تو ہم بتائے دیتے ہیں۔
الرجل میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کچھ ایسے کاموں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کو سیکھنا زیادہ مشکل نہیں تاہم اگر وہ کسی کو نہیں آتے تو انہیں کسی نہ کسی موقع پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ہاؤس کیپنگ
یہ ایک وسیع موضوع ہے لیکن اس سے منسلک کچھ باتیں ایسی ہیں جن کا علم ہو تو وقتی پریشانی سے بچا جا سکتا ہے اور کبھی بھی ایسی صورت جب ساتھ کوئی نہ ہو ان کی بدولت اپنا خیال بخوبی رکھا جا سکتا ہے۔ ان میں کمرے کی صفائی ستھرائی سے لے کر استری کرنا، واشنگ مشین کے استعمال کے علاوہ بستر کو آرام دہ بنانے تک کے معاملات شامل ہیں۔ اگر کسی کا خیال ہے کہ یہ مشکل کام نہیں، جب ضرورت پڑے گی کر لوں گا تو ان کو اس وقت ہلکی سی پریشانی ہو سکتی ہے جب انہیں یہ بغیر کسی پریکٹس کے کرنا پڑے۔

ہاؤس کپنگ سے متعلق چند بنیادی باتوں کا علم ہو تو پریشانی سے بچا جا سکتا ہے (فوٹو: فری پک)

کھانا پکانا
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ منجمد کھانے کو کھانے کے قابل بنانا زیادہ مشکل کام نہیں اور ایسا کسی حد ہے بھی، لیکن ضروری نہیں کہ اکیلے رہنے کے دوران آپ فریز چیزیں ہی کھائیں، آپ کو کچھ نہ کچھ پکانا آنا چاہیے، جیسے انڈے بنانا، چائے بنانا اور سالن بنانا۔ اسی طرح اگرچہ روٹی دکانوں سے بھی لی جا سکتی ہے لیکن خود آٹا گوندھ کر بنائی جائے تو اور بھی اچھی بات ہے۔ اس لیے موقع پر ملے تو ایسے کاموں کی مشق کرتے رہا کریں۔

کھانا بنانا بھی ایسا کام ہے جو سب کو سیکھنا چاہیے (فوٹو: فری پک)

ٹیکنالوجی کی مہارت
آپ کو یہ جاننے کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ کا فون یا کمپیوٹر کیسے کام کرتا ہے لیکن آپ کے پاس اس قدر مہارت ضرور ہونی چاہیے جن کی بدولت بہتر طور پر استعمال کر سکیں اور چھوٹے موٹے مسئلے کو بھی حل کر سکیں۔
آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ فون یا کمپیوٹر پر فائلز کا بیک اپ کیسے بنایا جاتا ہے۔ اسی طرح اگر بھول گئے ہیں تو آپ کے پاس کیا آپشنز ہیں۔ اپنی وائی فائی کو کیسے محفوظ بنانا ہے وغیرہ، ان کی ضرورت کسی بھی وقت پڑ سکتی ہے، اس لیے سیکھ لیجیے۔
درست معلومات
کسی کا خیال ہے گوگل کے پاس ہر بات کا جواب ہے تو ایسا نہیں جبکہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ آپ موبائل اور لیپ ٹاپ ہوتے ہوئے بھی گوگل تک رسائی کھو دیں۔

ڈرائیونگ سیکھنا بھی ایک ضروری کام ہے کیونکہ اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے (فوٹو: فری پک)

اسی طرح اگر آپ کے پاس نیٹ ہے بھی اور آپ کو کسی مطلوبہ بات کو جواب بھی مل رہا ہے تو ضروری نہیں وہ درست ہو کیونکہ وہ چیز کسی نہ کسی سورس اور لنک کے ذریعے آ رہی ہوتی ہے۔
درست معلومات کے طریقے اور معتبر پلیٹ فارمز کے بارے میں علم ہونا چاہیے۔
ڈرائیونگ
یہ ایک ضروری کام ہے جو سب کو سیکھنا چاہیے، اگر کسی کے پاس گاڑی نہ بھی ہو تو بھی سیکھ لینا بہتر ہوتا ہے، زندگی کے کسی موڑ پر اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے، ایسی ہنگامی صورت حال بن سکتی ہے کہ گاڑی موجود بھی ہو، اس کو چلانا بھی ضروری ہو اور کسی کو نہ چلانا آتی ہو۔
سوئمنگ
تیرنا ایک اہم کام ہے جس کو سیکھنا ضروری ہے۔ چاہے کسی کو پولز، ساحلوں یا نہروں میں نہانے کا شوق نہیں بھی ہے پھر بھی سوئمنگ سیکھنی چاہیے کیونکہ اس کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ہر کسی کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ ہنگامی حالت میں کیا کرنا ہے (فوٹو: فری پک)

ایمرجنسی
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پہلا کام کیا کرنا ہے اس کے لیے علم بھی ضروری ہے، اگر کسی نہیں پتہ اسے جان لینا چاہیے۔ مثال کے طور پر آگ لگ جائے، کوئی شخص زخمی ہو جائے، یا بیمار ہو جائے تو طبی امداد یا ٹیمیں پہنچنے سے قبل نقصان کو کم رکھنے کے لیے کیا کچھ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بارے میں علم ضروری ہے۔

شیئر: