Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجکشنوں سے خوفزدہ لوگوں کیلئے پلز

نیویارک.... مرض اور دواﺅں کا تعلق جتنا پرانا ہے اتنا ہی مریضوں اور علاج کا روایتی طریقہ بھی پرانا سمجھا جاتا ہے۔ انسان ہزاروں سال سے اپنی حفاظت کیلئے مختلف دوائیں استعمال کرتا رہا ہے جس میں سے بعض ادویہ لذیذ یا بے لذت ہوتی ہیں مگر انکے فوائد اپنی جگہ مسلمہ ہیں مگر کچھ ادویہ ایسی بھی ہوتی ہیں جو یقینی طور پر صحت بخش اجزاءکا مرکب ہوتی ہیں اور کئی بیماریوں کیلئے مفید اور تیر بہدف سمجھی جاتی ہیں مگر یہ ادویہ تلخ او رناگوار قسم کی ہوتی ہیں حالانکہ بہت سی ادویہ ایسی ہیں جنہیں انجکشن کی مد د سے جسم میں پہنچایا جاتا ہے ۔ یہ اور بات ہے کہ کچھ لوگ انجکشن لگوانے سے ڈرتے ہیں اور ایسے ڈرپوک لوگوں میں بچے بوڑھے جوان کی کوئی تخصیص نہیں۔ انجکشن سے خوفزدہ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں اس حوالے سے جو بھی دوائیں دی جائیں قبول ہیں مگر انجکشن نہ دیا جائے۔ اب ایسے لوگوں کی آسانی کیلئے پلز تیار کئے گئے ہیں جو انجکشن کا متبادل اور زیادہ کارگر ثابت ہورہے ہیں۔چنانچہ انجکشن سے خوفزدہ لوگوں کو اب خوش ہوجانا چاہئے کہ انہیں انجکشن نہیں لگائے جائیں گے اور پلز کھالینے سے ہی کام بن جائیگا۔

شیئر: