ممبئی۔۔۔۔۔کپل شرما شو کے اداکار سنیل گروورنے تردید کی ہے کہ وہ دوبارہ شو میں حصہ لینے کے بارے میں غور کررہے ہیں۔انہوں نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قراردیا ۔کپل سے 18مارچ کو تنازع کے بعد انہوں نے یہ شوچھوڑدیا تھا۔ دریں اثناء شومیں ان کی جگہ ممتاز کامیڈین راجوسریواستوکو شامل کیا گیا ۔انہوں نے کئی حصے ریکارڈ بھی کرادیئے۔اس شومیں کامیڈین سنیل پال اور احسان قریشی بھی نظر آئیں گے۔