Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھاڑکھنڈ: ایک دولہا 2دلہنیں

رانچی۔ ۔۔۔جھاڑکھنڈ میں ایک شخص نے ایک ساتھ 2لڑکیوں سے شادی کرلی۔ راجیش دیوگم ،سکھ متی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ سکھ متی کا خاندان اس کا مخالف تھا۔ اسی دوران اس کی ملاقات ایک اور لڑکی ریتا سے ہوگئی اور دونوں ہی ایک دوسرے کو چاہنے لگے۔حالانکہ دیوگم سکھ متی سے کافی عرصے سے شادی کا خواہشمند تھا۔وہ انکار کے بعد اپنی بہن کے گاؤں گیا جہاں اسے ریتا پسند آگئی۔واپس آیا تو سکھ متی کے گھروالے شادی پر تیار ہوگئے اور وہ شادی کیلئے دباؤڈالنے لگے۔دیوگم دونوں لڑکیوں سے ہی شادی کا وعدہ کرچکا تھا۔پہلے تو اس کے خاندان والوں اور والد نے اعتراض کیا لیکن بعد میں انہوں نے ایک ساتھ دونوں لڑکیوں سے شادی کی اجازت دیدی۔قبائلی روایت میں دوشادیاں جائز ہیں۔مقامی قبائلی رہنما کا کہنا ہے کہ ایسی شادیاں حکومت بھی تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کی تعداد لڑکوں سے زیادہ ہے اگر ایک سے زائد شادی کی جائیں تو کوئی حرج نہیں۔

شیئر: