Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں سونے کی قیمت ایک روز مستحکم رہنے کے بعد جمعہ کے روز معمولی کم ہوئی ہے۔
پاکستانی گولڈ مارکیٹ کے اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کی کمی سے 124300 روپے ہو گئی۔
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی معمولی کمی ہوئی جو 86 روپے کے فرق کے ساتھ 106480 روپے ہو گئی۔
جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری دن امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی 10 پیسے کا اضافہ نوٹ کیا گیا تھا، عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی اور ڈالر اور روپے کی قدر کے فرق کو ملحوظ رکھ کر گولڈ مارکیٹ کو توقع ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت 124000 سے 125000 روپے کے درمیان رہے گی، تاہم ڈالر کی قیمت میں زیادہ فرق پڑنے سے سونے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان سونے سے متعلق اپنی ضرورت کے لیے عالمی مارکیٹ پر انحصار کرتا ہے جہاں سے کی گئی خریداری امریکی ڈالر یا اماراتی درہم میں کی جاتی ہے۔
جمعہ کے روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہو 1771 ڈالر رہی۔
پاکستان میں چاندی کی قیمت ایک مرتبہ پھر کسی تبدیلی کے بغیر سابقہ سطح پر برقرار رہی۔ فی تولہ چاندی 1460 روپے اور دس گرام چاندی 1251.71 روپے رہی۔

شیئر: