مشرقی ریجن میں شاہی معافی کے تحت 100 قیدیوں کی رہائی
آئندہ دو ہفتوں کے دوران مزید قیدی رہا کیے جائیں گے(فوٹو الوطن)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں محکمہ جیل خانہ جات نے شاہی معافی کے زمرے میں آنے والے 100 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔
ایوان شاہی نے سلطانی حق کے قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔ آئندہ دو ہفتوں کے دوران مزید قیدی رہا کیے جائیں گے۔ دمام میں رہا کیے جانے والوں کا یہ پہلا گروپ ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق رہائی پانے والے قیدیوں اور ان کے رشتے داروں نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز ایسے قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیے ہوئے ہیں جو سرکاری حق کے تحت جیلوں میں تھے۔
محکمہ جیل خانہ جات کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے شاہی معافی کے تحت قیدیوں کی رہائی کی کارروائی جلد از جلد نمٹانے کا حکم دیا ہے۔