Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں سیکڑوں ضرورت مند خاندانوں میں امدادی اشیا تقسیم

ضرورت مند خاندانوں میں 3400  امدادی پیکیٹس تقسیم کیے گئے(فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بلوچستان کے ضرورت مند خاندانوں میں موسم سرما کے حوالے سے امدادی اشیا تقسیم کی گئی ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی سینٹر کی ٹیموں نے بلوچستان کے علاقے چاغی اور قلعہ سیف اللہ کے مکینوں میں امدادی اشیا تقسیم کی ہیں۔

امدادی اشیا سے 23 ہزار 800 افراد مستفیض ہوں گے( فوٹو ایس پی اے)

سینٹر کی جانب  بیان میں کہا گیا  کہ موسم سرما کے حوالے سے ضرورت مند خاندانوں میں 3400  امدادی پیکیٹس تقسیم کیے گئے جن سے 23 ہزار 800 افراد مستفیض ہوں گے۔
تقسیم کیے جانے والے امدادی پیکٹس میں گرم کپڑے، لحاف، کمبل اور موسم سرما میں استعمال ہونے والی دیگر اشیا شامل تھیں۔

امدادی پیکٹس میں گرم کپڑے، لحاف اور دیگر اشیا شامل تھیں( فوٹو ایس پی اے)

واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے دنیا کے بیشتر ممالک میں بسنے والے ضرورت مند خاندانوں میں امدادی اشیا تقسیم کی جاتی ہیں جبکہ مرکز ضرورت مند طلبہ کے لیے کتب اور اسٹیشنری بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
علاوہ ازیں ایسے علاقے جہاں لوگوں کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہوتا ہے وہاں کنوئیں بھی کھدوائے جاتے ہیں۔

شیئر: