Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے،شہر یار

 لاہور.. پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ہند نے سیریز نہ کھیلی تو قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ پہلے آئی سی سی تنازع کمیٹی میں جائیں گے۔ مسئلہ حل نہ ہوا تو عدالت جائیں گے۔ ہمارا کافی نقصان ہو چکا ۔ قانونی کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بگ تھری معاہدے کے تحت ہند نے پاکستان سے 8 سیریز کھیلنا تھیں۔ 2 سیریز ضائع ہو چکی ہیں ۔تیسری سیریز بھی ہوتی نظر نہیں آ رہی۔ لگتا ہے موجودہ ہندوستانی حکومت پاک ،ہند سیریز میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگست 2018 سے کرکٹ بورڈ میں کسی عہدے پر کام نہیں کروں گا اور نہ دوبارہ چیئرمین بننا چاہتا ہوں ۔ شہریار خان نے کہا کہ ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بگ تھری کو قائم رکھنے کی بھرپور مخالفت کریں گے۔
 

 

شیئر: