Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلطنت عمان میں اومی کرون کے دو نئے کیسز کی تشخیص

93 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے(فائل فوٹو گلف نیوز)
سلطنت عمان کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کے دو نئے کیسز کی تشخیص کا اعلان کیا ہے۔
عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  نے وزارت صحت کے حوالے سے بیان میں اس کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ سلطنت عمان میں نئے کورونا وائرس اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا کی بوسٹر خوراک لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سلطنت عمان کی کم سے کم 93 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے۔
سلطنت عمان میں کورونا انفیکشن کی موجودہ تعداد کے حوالے سے گذشتہ ماہ کے دوران یومیہ 35 سے بھی کم مثبت کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
 گذشتہ ماہ کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا کسی مریض کی موت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

شیئر: