نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال دسمبر میں اور جنوری میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اپریل 2023 میں ایک مرتبہ پھر پاکستان آئے گی جہاں وہ پانچ ایک روزہ اور پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
-
نیوزی لینڈ کے نئے سٹار راچن رویندرا، ’وہ ایک آل راؤنڈ پیکج ہیں‘Node ID: 623021
-
نیوزی لینڈ کے سپنر اعجاز پٹیل کی ایک اننگز میں 10 وکٹیںNode ID: 624126
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین مارٹن سینیڈن سے ملاقاتوں کے دوران ان دوروں کو حتمی شکل دی گئی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پہلے دورہ پاکستان میں شامل دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز بالترتیب آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔
دوسرے دورے میں مہمان ٹیم کو پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔
دونوں بورڈز اب دورے کی تاریخوں کو حتمی شکل دیں گے۔
New Zealand to play two Tests, eight ODIs and five T20Is on two Pakistan tours in the 2022-23 season.
Complete details here ➡️ https://t.co/D9PHGhO6WD pic.twitter.com/YlQOCK9GxE
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 20, 2021