ممبئی ...بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ فلم جڑواں 2 میں سلمان خان کا رول خاص ہوگا۔ بالی وڈ فلم ساز ساجد ناڈیاڈوالا سپر ہٹ فلم جڑواں کا سیکوئل بنا رہے ہیں۔ جڑواں میں سلمان خان، کرشمہ کپور اور رمبھا نے اہم کردار ادا کیاتھا جڑواں 2 میں ورون دھون اہم کردار ادا کریں گے۔ ہدایت کارڈیوڈ دھون ہیں۔ ورون کی ہیروئن کے طور پر تاپسی پنوں اور جیکلین فرنانڈیز کو منتخب کیا گیا ہے۔ سلمان خان فلم میں ڈبل کردار بھی ادا کر سکتے ہیں۔ورون نے بتایا کہ ان کا رول چھوٹا مگر انتہائی خاص ہے۔ اس کے لئے وہ کافی محنت کررہے ہیں۔ سلمان کا کیمیو دیکھ کر لوگ خوشی سے اچھل پڑیں گے۔ یقینی طور پر ا نہیں اپنے پرستار وںکی امیدوں پر کھرا اترنا پڑےگا۔سلمان خان فلم کے ایک دو گانوں میں بھی نظر آسکتے ہیں۔ فلم 29ستمبر کو ریلیز ہو گی۔