Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر لیگ: فیصل آباد کنگز نے فائنل جیت لیا

 
ہانکو الیون ہدف کے حصول میں ناکام رہتے ہوئے 94رنز سے شکست کھا گئی، نبیل نے 72رنز بنانے کے بعد 3وکٹیں بھی حاصل کیں
 
جی ایس ایوب
 
گیارہویں الحمرانی فوکس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل فیصل آباد کنگز نے ہانکو الیون کو 94رنز سے شکست دے کر جیت لیا۔ نبیل عثمان فائنل میچ کے مین آف دی میچ قرار پائے۔ یکطرفہ میچ میں فیصل آباد کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 8وکٹوں کے نقصان پر 203رنز بنائے۔ نبیل عثمان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 72اور سلیم نکہ نے 35رنز بنائے۔ ہانکو کی جانب سے عاقل سہیل ، عمران بشیر اور کپتان فراست اللہ آفریدی نے 2،2، 2کھلاڑی آﺅٹ کئے۔ جواب میں ہانکو الیون 12.4اوورز میں صرف 109رنز پر آﺅٹ ہوگئی۔ نبیل عثمان اور مدثر علی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانکو کو ہدف تک رسائی سے روکے رکھا۔ فراست اللہ آفریدی 27رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نبیل عثمان اور مدثر علی نے 3،3، ضیغم عباس اور عبدالباسط بٹ نے 2،2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
پہلے سیمی فائنل میں گرین اسٹار کو فیصل آباد کنگز کے ہاتھوں 10وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ گرین اسٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17اوورز میں 139رنز بنائے۔ جواب میں فیصل آباد کنگز نے بغیر نقصان کے صرف 10اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔ مدثر نے 92رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ 
دوسرے سیمی فائنل میں ہانکو نے ہانکو رائلز کو 23رنز سے شکست دے دی۔ ہانکو نے 5وکٹوں کے نقصان پر 247رنز بنائے۔ کپتان فراست اللہ آفریدی نے 61ابرارمشتاق نے 59رنز بنائے۔ قمر حسین نے 3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں ہانکو رائلز نے 7وکٹوں کے نقصان پر 224رنز بنائے۔ ارسلان نے 96رنز اسکور کئے۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی الحمرانی فوکس پٹرولیم ابھاء برانچ کے عہدیدار ترکی احمد آل سرحان اور راجہ امتیاز حسین تھے۔ دیگر مہمانوں میں قاضی شوکت علی خان ، عبدالہادی ، جہانزیب چشتی، ذوالفقار چوہدری ، محمد اسحاق چوہدری ،خرم بٹ ، جاوید چوہدری ، شاہد بٹ، راﺅ محمد اویس اسلم خان، رانا محمد یوسف، مہر خالد قصوری ، محمد ریاض ملک، افتخار رضا چوہدری ، محمد شاہد اور دیگر شامل تھے۔ نظامت کے فرائض احسن وحید نے ادا کئے۔ قیصر عباس نے تلاوت پاک سے تقریب کا آغاز کیا۔ عسیر کرکٹ لیگ کے وائس چیئرمین عبدالصبور بٹ نے فیصل آباد کنگز کو ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ انہوں نے منتظمین کو کامیاب ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر سراہا۔ انہوں نے نئے ٹورنامنٹ کا اعلان بھی کیا۔ عسیر کرکٹ لیگ کے چیئرمین ریاض چوہدری نے فیصل آباد کنگز کو مبارک باد دی۔ لیگ کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچوں کے مین آف دی میچز کو خصوصی انعامات دیئے گئے۔ بیسٹ بیٹسمین کا ایوارڈ محمد وقاص ، بیسٹ بولر فراست اللہ آفریدی، بہترین آل راﺅنڈر محمد مدثر نے حاصل کیا۔ ٹورنامنٹ میں تعاون پر اعجاز گوہر ، عامر خان ، زاہد عمر اور کمنٹیٹر صداقت شاہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ تقریب تقسیم انعامات کے اختتامی کلمات میں احسن وحید نے تمام شرکاءکی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سعودی کرکٹ سنٹر کے تعاون پر CEOندیم ندوی، اور صادق اسلام مینجر کرکٹ افیئرز کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے کرکٹ گراﺅنڈ کی حالت مزید بہتر ہوئی۔ 
******

شیئر: