Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر منقولہ جائیداد کی خرید وفروخت میں 40فیصد کمی

جدہ: سعودی عرب کے 4بڑے ریجنوں میں غیر منقولہ جائیداد کی خرید وفروخت میں 40فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ المدینہ اخبار کے مطابق غیر منقولہ جائیداد کی خرید وفروخت میں سب سے زیادہ کمی ریاض ریجن میں ہوئی ۔ دوسرے نمبر مشرقی ریجن ہے جہاں جماد الاول میں 3346جائیدادوں کی خرید وفروخت ہوئی ہے۔ قصیم ریجن تیسرے نمبر پر ہے جبکہ چوتھے نمبر پر مدینہ منورہ ہے۔ غیر منقولہ جائیداد کے ماہرین کا کہنا ہے کہ خرید وفروخت میں کمی کا بنیادی سبب معاشی حالت کے علاوہ غیر آباد زمینوں پر ٹیکس کا نفاذ ہے۔ غیر منقولہ جائیداد کی خرید وفروخت میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں 10فیصد کمی بھی ہوئی ہے۔ 
 

شیئر: