Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں 317 ملین ریال کے 9 ترقیاتی منصوبے مکمل

تقریب میں وزیر نقل وحمل کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
گورنر حائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز نے 317 ملین ریال سے  زیادہ لاگت کے 9 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق تقریب میں وزیرنقل و حمل انجینیئر صالح الجاسر، سربراہ محکمہ شہری ہوابازی عبدالعزیز الدعلیج، سربراہ پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈاکٹر رمیح الرمیح ، نائب وزیر نقل و حمل بدر الدلامی اور حائل میں نقل و حمل اور لاجسٹک خدمات کے متعدد اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔  
گورنر حائل نے کہا کہ بری راستوں کی سہولتوں کو مربوط کرنا، حائل انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ریلوے سٹیشن کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی بدولت خطے کی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

ترقیاتی منصوبوں سے ریجن کی معیشت پربہتراثرات مرتب ہوں گے(فوٹو، ٹوئٹر)

گورنر حائل نے سرا الھویدی روڈ پر مشتمل زرعی سڑکوں کی سکیموں کا افتتاح کیا ۔ سرا الھویدی روڈ 12 کلومیٹر لمبا ہے ۔ سرا المعترضہ روڈ ساڑھے 11 کلومیٹر لمبا ہے جبکہ الحویط روڈ کو جوڑنے والا زرعی راستہ 1.9 کلومیٹرطویل ہے۔
بدع قنی السلیمی روڈ 17 کلومیٹر لمبا ہے ۔ الدابیہ الخفیج روڈ 13 کلومیٹر لمبا ہے جبکہ اشبریہ الحمرا 1.3 کلومیٹر طویل ہے۔ یہ تمام راستے مکمل ہو گئے ہیں۔  
وزارت نقل و حمل نے حائل ریجن میں اور متعدد روڈز کا بھی افتتاح کیا۔ وزیرنقل و حمل نے کہا کہ منصوبوں کی بدولت خطہ ترقی گا اور سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔  
نائب وزیر نقل و حمل نے کہا کہ السلیمی روڈ کا باقیماندہ حصہ آئندہ ماہ مکمل ہو جائے گا۔ 

شیئر: