جدہ کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک گاڑی مسجد کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ مسجد کی دیوار ٹوٹ گئی جس سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔
سبق نیوز نے محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری مختصر بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ جدہ کے جنوب مشرقی علاقے المنتزھات میں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکرمسجد کی دیوار سے جا ٹکرائی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع ، ہلال الاحمر اور ٹریفک پولیس کے یونٹ جائے حادثہ پرپہنچ گئے۔
امدادی ٹیموں نے مسجد کی دیوار ٹوٹنے سے زخمی ہونے والوں کو فوری طورپرطبی امداد دیتے ہوئے انہیں ہسپتال منتقل کردیاجہاں انکا علاج جاری ہے۔