نئی دہلی...وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ کشمیر میں جھڑپوں کے دوران سیکیورٹی فورسز پر پتھراو کرنے والے نوجوانوں کو منصوبہ بند ی کے تحت حکمت عملی کے تحت پاکستان سے سوشل میڈیا کے ذریعے بھڑکایا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کو اس بہکاوے میں نہیں آنا چاہئے۔ لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ی نوجوانوں کو پاکستان سے فیس بک اور و اٹس اپ کے ذریعے سے بھڑکایا جا رہا ہے۔ کچھ نوجوان اس بہکاوے میں آ جاتے ہیں اور تصادم کے دوران دہشت گردوں کو نکالنے کے لئے سیکیورٹی فورسز پر پتھراو¿ کرتے ہیں۔