نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹسمین روس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
جمعرات کے روز اپنی ایک ٹویٹ میں ٹیلر کا کہنا تھا کہ وہ آج انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہے ہیں اور بنگلہ دیش کے خلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچ اور آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے خلاف چھ ون ڈے ان کے کیریئر کے آخری میچز ہوں گے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’17 سال مجھے سپورٹ کرنے کا شکریہ، اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز تھا۔‘
Today I'm announcing my retirement from international cricket at the conclusion of the home summer, two more tests against Bangladesh, and six odi’s against Australia & the Netherlands. Thank you for 17 years of incredible support. It’s been an honour to represent my country #234 pic.twitter.com/OTy1rsxkYp
— Ross Taylor (@RossLTaylor) December 29, 2021
روس ٹیلر نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 233 میچز کھیلے اور 21 سینچریوں اور 51 نصف سینچریوں کی مدد سے آٹھ ہزار 581 رنز بنائے۔
صرف پاکستان کے خلاف انہوں نے 27 میچ کھیلے اور تین سینچریوں کی مدد سے ایک ہزار 71 رنز بنائے۔ پاکستان کے خلاف ان کا سب سے زیادہ سکور 131 ہے اور رنز بنانے کی اوسط 63.00 رہی۔
مزید پڑھیں
-
روس ٹیلر عظیم کھلاڑیوں کی صف میںNode ID: 52441
-
کیوی بیٹسمین روس ٹیلر کا محمد حفیظ کے ایکشن پر اعتراضNode ID: 341061
-
روس ٹیلر کے غیر ضروری اشارے پر پاکستان آئی سی سی سے رجوع کرےNode ID: 342586
بات کی جائے ٹیسٹ کیریئر کی تو روس ٹیلر انہوں نے 110 ٹیسٹ میچز میں 19 سینچریوں اور 35 نصف سینچریوں کی مدد سے سات ہزار 584 رنز بنائے۔
پاکستان کے خلاف انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں دو سینچریاں اور آٹھ نصف سینچریاں سکوں کیں۔
ٹی20 کرکٹ میں بھی ان کا بلا رنز اگلتا رہا۔ 102 میچوں میں انہوں نے سات نصف سینچریوں کی مدد سے ایک ہزار 909 رنز بنائے۔
روس ٹیلر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نیوزی لینڈ کے موجودہ کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ وہ ایک ’ورلڈ کلاس پلیئر‘ ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’روس ہمیشہ ٹیم کے ایک بہت محترم رکن رہے ہیں اور ہم ان کی کنٹربیوشن پر ہمیشہ شکرگزار رہیں گے۔‘
اگر روس ٹیلر کے ون ڈے کیریئر کی بات کی جائے تو ان کی 2011 کے ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف دھواں دار بیٹنگ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
انہوں نے اس میچ میں 124 گیندوں پر 131 رنز بنائے تھے اور دنیا کے تیز رفتار ترین بولر شعیب اختر کے ایک اوور میں 28 رنز بنائے تھے۔
Shoaib Akhtar conceded 28 runs against Ross Taylor in one over which turned out to be his last International match ever pic.twitter.com/Sq68qb12u0
— ayaan. (@AyanMusk) December 30, 2021
روس ٹیلر کے پاس ایک اعزاز یہ بھی ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کے ہر فارمیٹ میں 100 میچز کھیلنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہیں۔
Ross Taylor, the only cricketer to have played more than 100 matches in all three formats, will retire after the home New Zealand season. Great player !
— Shahid Hashmi (@hashmi_shahid) December 30, 2021