Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرا گوئے میں پارلیمنٹ کی عمارت نذر آتش

پیراگوئے ... پیراگوئے میں مشتعل مظاہرین نے نیشنل کانگریس کو آگ لگادی۔ مظاہرین صدر کو دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت دینے سے متعلق ایک بل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔پیراگوئے میں 1992 میں جو نیا آئین مرتب کیا گیاتھا اس کے مطابق صدر صرف ایک مرتبہ 5برس کے لئے منتخب ہو سکتا ہے۔ موجودہ صدر ہوراشیو کارٹیز دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کے لئے اس آئینی پابندی کو ختم کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔ان کی معیاد 2018 میں ختم ہورہی ہے اور وہ دوباہ انتخاب لڑنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز پیراگوئے کی سینیٹ نے آئین میں ترمیم کے لئے بل کو منظوری دی تو اس کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے ربڑ کی گولیوں اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ مشتعل افراد پولیس کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے پارلیمنٹ کی عمارت کے پہلے فلور میں گھس گئے۔ توڑ پھوڑ کی۔ دستاویز اور فرنیچر کو آگ لگا دی۔آگ نے عمارت کو لپیٹ میں لے لیا ۔کئی ارکان بھی اندر پھنس گئے جنہیں باہر نکالا گیا۔

 

شیئر: