Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال 2021 میں ڈالر کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

جمعہ کے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ (تصویر: ایس بی پی)
ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کے پاکستان کی حکومت کے بیانات و دعوؤں کے باوجود 2021 میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔
اردو نیوز کو دستیاب سٹیٹ بینک آف پاکستان کے انٹربینک کرنسی ایکسچنیج ریکارڈ کے مطابق سال 2020 کے آخری روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 159.83 روپے تھی جب کہ 31 دسمبر 2021  کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 176.51 روپے ہے۔
مرکزی بینک کا ڈیٹا بتاتا ہے کہ گزشتہ ایک برس میں ڈالر کی قدر میں 16.83 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 177.51 سے کم ہو کر 176.51 روپے ہوگئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ 238.28، آسٹریلوی ڈالر 128.09، کینیڈین ڈالر 138.62، سعودی ریال 47، اماراتی درہم 48.05، بحرینی دینار 468.17 اور کویتی دینار کی قدر 583.43 روپے رہی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 176.8 اور قیمت فروخت 178.5 روپے، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 236، قیمت فروخت 238.5، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.2 اور قیمت فروخت 46.7 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 49.5 اور قیمت فروخت 50  روپے رہی۔؎
دسمبر کی ابتدا میں اردو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے تسلیم کیا تھا کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی حالیہ قدر خاصی زیادہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چند روز میں ڈالر کا ریٹ درست کر کے 166 یا 168 تک لے آئیں گے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں