جدہ.. انگلینڈ کے آل راونڈر معین علی عمرے کے لئے سعودی عرب پہنچے۔ مکہ مکرمہ کے بعد مدینہ منورہ گئے ۔انہوں نے دونوں مقامات مقدسہ میں تصاویر اتروائیں۔ ایک تصویر میں وہ مسجد قبا کے سامنے کھڑے ہیں ۔ایک تصویر میں مسجد نبوی کے سامنے ایک بلند عمارت پر کھڑے ہیں ۔ایک اورتصویر میں مسجد نبوی کے باب عمر بن خطاب کے سامنے کھڑے ہو کر نیم پلیٹ کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ ایک اور تصویر میں وہ احرام پہنے نظر آرہے ہیں ۔ معین علی نے یہ تمام تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔