Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد حسنین کی بگ بیش لیگ میں ’کڑکتی‘ انٹری

حسنین نے پہلے ہی میچ کے پہلے اوور میں بغیر کوئی رن دیے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں اپنے ڈیبیو میچ کے پہلے ہی اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ’ایڈیلیڈ سٹارائکرز‘ کے خلاف اپنی ٹیم ’سڈنی تھنڈر‘ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ میچ سڈنی تھنڈر نے باآسانی 28 رنز سے جیت لیا۔ محمد حسنین نے چار اوورز میں صرف 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
محمد حسنین کا یہ بی بی ایل میں پہلا میچ تھا لیکن سوشل میڈیا پر ان کی تعریفیں دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اس بڑے ٹی20 ٹورنامنٹ میں سالوں سال نظر آتے رہیں گے۔
ان کی ٹیم نے میچ کے دوران ہی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’حسین راکٹس (گیندیں) کرانے والے اب تک کے سب سے اچھے شخص لگ رہے ہیں۔‘
آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ نے بھی ایک ٹویٹ میں لکھا محمد حسنین گیندیں نہیں بلکہ راکٹس کرارہے ہیں۔
آسٹریلیا میں کھیلوں پر رپورٹنگ کرنے والے صحافی بھی حسنین سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔
نک سیویج نامی صحافی نے محمد حسین کو ’میرا نیا پسندیدہ کھلاڑی‘ قرار دیا۔
ایک اور سپورٹس جرنلسٹ الیکس فیئر نے محمد حسنین کے حوالے سے لکھا کہ ان کا پہلا میچ بی بی ایل کی تاریخ کے بہترین ڈیبیوٹس میں سے ایک تھا۔
انگلینڈ کے جارحانہ بیٹسمین الیکس ہلیز بھی محمد حسنین کے پہلے اوور کے دوران شاید نظریں ٹی وی کر گاڑے بیٹھے تھے۔
انہوں نے محمد حسین کی برق رفتار گیندوں کو ’بجلی‘ سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بولنگ دیکھنے میں مزہ آرہا ہے۔

شیئر: