مکہ مکرمہ .... حرم مکی شریف کے صحن میں تاریخی دالان کی تعمیر نو میں 10فیصد حصہ باقی رہ گیا ہے۔ منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کا کہناہے کہ تاریخی دالان کے جنوبی اور مشرقی حصے میں کام باقی ہے۔ یہ دونوں حصے مسعی کی طرف ہیں۔ بہت جلد تاریخی دالان کی تعمیر نو کا کام مکمل ہوجائیگا۔