تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے کویتی امیدوار ھیثم الغیص کو اپنا نیا سیکریٹری جنرل منتخب کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ھیثم الغیس اپنا عہدہ اگست 2022 سے سنبھال لیں گے اور وہ تین سال کے لیے اس عہدہ پر کام کریں گے۔
ھیثم الغیس اس سے قبل کویتی پٹرولیم کارپوریشن کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور بطور اوپیک گورنر فار کویت 2017 سے 2021 تک بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اس وقت ھیثم الغیص کے پی سے میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل مارکیٹنگ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ھیثم الغیص نے 2017 میں ڈیکلریشن آف کارپوریشن کے جائنٹ ٹیکنیل کمیٹی کی سربراہی کی اس اس کے بعد جون 2021 تک جے ٹی سی کے ممبر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
ھیثم الغیص موجودہ سیکریٹری جنرل سانوسی برکنڈو کی جگہ لیں گے جو کہ اگست 2016 سے بطور سیکریٹری جنرل کام کر رہے ہیں۔