Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مریضوں میں اضافہ، ایک دن 2585 کیسز کی تصدیق

’96 مریضوں کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں آج کورونا کے 2585 نئےمریضوں کی تصدیق کے ساتھ ریکارڈ اضافہ درج ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  یہ تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کی ہے جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 562437 ہوگئی ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 375 افراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر شفایابی حاصل کرنے والے افراد کی کل تعداد 543129 ہوگئی ہے‘۔
’کورونا کے باعث دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 8883 ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’96 مریضوں کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں‘۔

شیئر: