بیوٹی پارلرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہ کیے جائیں (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے صالونز اور بیوٹی پارلرز کے لیے نئے کورونا ایس او پیز جاری کردیے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس سے لوگوں کو بچانے اور ان کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے حجاموں اور بیوٹی پارلرز چلانے والی خواتین پر متعدد پابندیاں عائد کی ہیں-
وزارت نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حجاموں کے لیے مندرجہ ذیل شرائط عائد کی ہیں-
حجامت کے لیے ڈسپوزیبل آلات استعمال کیے جائیں- آلات مطلوبہ معیارکے مطابق ہوں-
تولیے اور کپڑے والے ایپرن کے استعمال نہ کیے جائیں- ان کے بجائے اعلی معیار کے ٹشوپیپر استعمال کیے جائیں-
پھٹکری اور آفٹر شیو ہاتھ کے ذریعے استعمال نہ کیا جائے ان کے بجائے جراثیم کش طبی لوشن کا استعمال کیا جائے-
بال تراشنے کے لیے ایسے آلات استعمال کیے جائیں جو زنگ آلود نہ ہوتے ہوں-
چہرے اور سر کے جلدی امراض کی صورت میں روایتی طبی لوازمات استعمال نہ کیے جائیں-
حجاموں کے لیے لازمی ہے کہ وہ متعدی امراض میں مبتلا نہ ہوں اس کے لیے انہیں طبی سرٹیفکیٹ حاصل کرناہوگا اس کے بغیر انہیں کام کی اجازت نہیں ہوگی-
دوسری جانب بیوٹی پارلر سے متعلق وزارت بلدیات نے مندرجہ ذیل پابندیاں عائد کی ہیں-
طبی نوعیت کے کیمیکل لوشن بالکل استعمال نہ کیے جائیں-
صفائی اور سینیٹائزنگ سے قبل آرائش کے لیے اسفنج یا برش وغیرہ استعمال نہ کیے جائیں-
بیوٹی پارلرز کے ڈیزائن میں پرائیویسی کا خیال رکھا جائے- ڈیزائن ایسا ہو جس کی وجہ سے بیوٹی پارلر کے اندر موجود خواتین باہر سے نظر نہ آئیں-
بیوٹی پارلرز کے اندر سی سی کیمروں کی تنصیب منع ہے-