پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرفسے ملاقات کی ہے۔
سعودی سفارت خانے کے مطابق اس ملاقات میں جنرل اتھارٹی برائے تجارت کے گورنر عبدالرحمان الحربی، سفیر نواف بن سعید المالکی اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے سفیر بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزیر خارجہ کی یونانی ہم منصب سے ایتھنز میں ملاقاتNode ID: 632931
اس سے قبل بدھ کو اسلام آباد میں خلیج تعاون کونسل کے سربراہ ڈاکٹر نایف فلاح مبارک الحجرف کا استقبال پاکستان علما کونسل کے سربراہ اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی اور اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کیا۔
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کی غرض سے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے پاکستان میں منعقد ہونے والے سترہویں اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔
#اسلام_آباد | پاکستان کے وزیر خارجہ جناب شاہ محمود قریشی نے آج خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جناب ڈاکٹر نایف الحجرف، جنرل اتھارٹی برائے تجارت کے گورنر جناب عبدالرحمن الحربی، سفیر جناب نواف سعید المالکی اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے معزز سفراء سے ملاقات کی۔ pic.twitter.com/dBQ6CS4q4J
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) January 5, 2022