کنگ عبدالعزیز محفوظ قومی جنگل اتھارٹی کی جانب سے ’فیاض الصمان‘ کے وسیع و عریض رقبے پر جنگلی بیری کے تین لاکھ سے زیادہ بیج ڈرونز کے ذریعے کاشت کرنے کا اہتمام کیا گیا-
اتھارٹی محفوظ قومی جنگل کو سبزہ زاروں میں تبدیل کرنے کے لیے جنگلی بیری کی کاشت کے بڑے پروگرام پر عمل کررہی ہے-
اخبار 24 کے مطابق شاہ عبدالعزیز محفوظ قومی جنگل اتھارٹی نے جنگلی بیری کا انتخاب بوجوہ کیا ہے- اس کی آبپاشی کے لیے زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہوتی-
ریگستانوں میں بھی اس کی کاشت آسانی سے ہو سکتی ہے۔ پہلی بار ڈرونز استعمال کرتے ہوئے جنگلی بیر کی کاشت کی جا رہی ہے-
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈرونز کی بدولت بہت بڑے رقبے میں بیج ڈالنے میں آسانی ہو گئی ہے- اس سے وقت کی بھی بچت ہوتی ہے- ڈرونز کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ ان تمام علاقوں کی فوٹو گرافی ڈرونز کے ذریعے ہوجائے گی جہاں جہاں بیج ڈالے گئے ہیں نگرانی بھی آسانی سے کی جا سکے گی-
جنگلی بیری کا درخت محفوظ قومی جنگل کے ماحول سے مطابقت رکھتا ہے- یہ کانٹے دار درخت ہے جو تین میٹر تک اونچا ہو جاتا ہے- یہ سعودی عرب کے مختلف مقامات پر کثرت سے پایا جاتا ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں