Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحوں کی واپسی، کوئی پیدل تو کوئی بس میں نکل آیا

پاکستان کے سیاحتی مقام مری میں رونما ہونے والے سانحے کے بعد مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مری میں حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں میں تیزی لائی گئی ہے جبکہ شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کھولا جا رہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ان تصاویر میں سیاحوں کی منتقلی اور امدادی سرگرمیوں کا احوال دیکھیے۔

سڑکوں کو کلیئر کرنے کے لیے پاکستان فوج کی مدد بھی طلب کی گئی تھی۔

شدید برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔ گاڑیوں سمیت ہر چیز برف سے ڈھک گئی تھی۔

ان سیاحوں میں ایسے بھی تھے جو مری سے پیدل نکلے تھے۔ 

یہ مقامی سیاح مری سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ 

سانحے کے بعد اسلام آباد میں انتظامیہ اور فوج نے سیاحوں کو مری جانے سے روکا۔ 

برفباری کا نظارہ دیکھنے کے لیے زیادہ تعداد میں سیاح مری پہنچے تھے۔

جس کو جو سواری ملتی گئی اس نے واپسی کی۔

سیاحوں کا انخلا مری سے جاری ہے جبکہ برفباری تھم گئی ہے۔

شیئر: