گائے کا گوشت اور انتخابی امیدوار
تریویندرم ...کیرلہ میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے بی جے پی امیدوار سری پرکاش نے کہا ہے کہ ووٹرز مجھے کامیاب بنائیں میں وعدہ کرتا ہوں کہ انہیں گائے کا اچھا گوشت فراہم کیا جائیگا۔کیرلہ ملک کی ان چند ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں گائے کے گوشت کی خرید و فروخت پر کوئی پابندی نہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے گجرات میں ایک بل کی منظور ی دی ہے جس کے تحت گائے ذبح کرنے والے کو عمر قید کی سزا دی جائیگی جبکہ یوپی میں پارٹی کی حکومت نے غیر قانونی مذبح خانوں کو بند کرنے کی کارروائی شروع کررکھی ہے۔ سری پرکاش نے اپنے انتخابی حلقے ملا پورم میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ صاف ستھرے مذبح خانوں میں گائے کاٹی جائیگی اور اچھا معیاری گوشت فراہم کیا جائیگا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ماضی میں جب کانگریس کی حکومت برسراقتدار تھی تو اس نے متعد د ریاستوں میں گائے ذبح کرنے پر پابندی لگادی تھی۔