Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 30 پیسے کا مزید اضافہ

بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضافے کی منظوری کے بعد جنوری کے بلوں میں صارفین کو اضافی رقم ادا کرنا ہو گی۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں چار روپے 30 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ نومبر 2021 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہونے والا اضافہ جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
نیپرا کے سرکلر کے مطابق نومبر میں ایندھن کی اصل قیمت 8 روہے چار پیسے فی کلو واٹ رہی تھی جب کہ وصول شدہ رقم 3.73 روپے کلوواٹ تھی۔
اعلامیے کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا اطلاق کراچی کے صارفین کو بجلی فراہمی کے ذمہ دار ادارے کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین کے بلوں پر نہیں ہو گا۔
گزشتہ ہفتے نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ صارفین نے 1.91 ارب، فی یونٹ 1.07 روپے کے حساب سے وصول کر لے۔

شیئر: