دبئی ..... برج خلیفہ کے قریب زیر تعمیر عمارت میں آگ لگ گئی۔آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی اخبار کا کہناہے کہ آتشزدگی اتوار کو 6بجکر 30منٹ پر ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع نے زیر تعمیر عمارت کی طرف جانے والی تمام شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ شہری دفاع کاکہناہے کہ زیر تعمیر عمارت میں 4مزدور کام کررہے تھے جو آگ لگنے کے باعث محصور ہوگئے۔ انہیں کرینوں کی مدد سے باہر نکالا گیا۔آتشزدگی پر ریکارڈ وقت میں قابو پالیا گیا۔