’لیجنڈز لیگ کرکٹ‘ ٹورنامنٹ 20 جنوری سے عمان کرکٹ سٹیڈیم مسقط میں شروع ہو رہا ہے جس میں پاکستان اور انڈیا سمیت دنیا بھر کے سابق کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں انڈین مہاراجاز، ایشیا لائنز اور ورلڈ جائنٹز حصہ لے رہی ہیں۔
’لیجنڈ لیگ کرکٹ‘ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ بولر شعیب اختر سمیت متعدد سابق پاکستانی پاکستانی کھلاڑی ایشیا لائنز کا حصہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
-
ہربھجن سنگھ کا ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلانNode ID: 629701
انڈین مہاراجاز کی ٹیم کی طرف سے انڈیا کے سابق جارحانہ بیٹسمین یوراج سنگھ، فاسٹ بولر عرفان پٹھان اور سپنر ہربھجن سنگھ سمیت دیگر سابق کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پاکستان نژاد جنوبی افریقی بولر عمران طاہر، سابق آسٹریلین بولر بریٹ لی، انگلینڈ کے سابق بیٹمسین کیون پیٹرسن اور ہرشل گبز سمیت متعدد بین الاقوامی کھلاڑی ورلڈ جائنٹز کی نمائندگی کریں گے۔
Which team of legends will smash their way to an ultimate victory?
3 days to go for Howzat #LegendsLeagueCricket#Howzat #GameOfGOATs #LLCT20 #CricketT20 #Cricket22 pic.twitter.com/Mde4FwylwR
— Legends League Cricket (@llct20) January 17, 2022
واضح رہے اس کرکٹ لیگ کا یہ پہلا ایڈیشن سے جس کا برینڈ امبیسیڈر بالی وڈ کے سب سے بڑے اداکار امیتابھ بچن کو بنایا گیا ہے۔
When a legend comes out on the pitch, he rules.
But what happens when every player is a legend?
Coming Soon #BossLogonKaGame#LegendsLeagueCricket #LLCT20@SrBachchan pic.twitter.com/ZdkkOQKDlu
— Legends League Cricket (@llct20) January 4, 2022